Recovery of motercyele

ضلع رحیم یار خان سرکل خان پور تھانہ ظاہر پیر پولیس نے 19 موٹر سائیکلیں سمیت لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ تین ملزمان گرفتار۔اسلحہ برآمد۔ مفرور ملزمان کا تعاقب جاری ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ اے ایس پی خانپور سرکل فارق احمد بجارانی تھانی ظاہر پیر پولیس کی کارکردگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ذیشان اصغر کی زیر قیادت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے سرکل خان پور میں ان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر انسپکٹر چوہدری اظہر اقبال اورI ان کی ٹیم میں شامل سب انسپکٹربشیراحمدSI، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریاض احمد نیازی ، ہیڈ کانسٹیبل محمدرفیع اللہ ، حوالدار محمد یونس ، محمد عابد ، ذوالفقار علی نے بہت کم عرصہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف اوقات میں چوری ہونے والے 19 موٹر سائیکیں برآمد کر لیں ہیں جبکہ اس دوران گرفتار ہونے والے تین ملزمان محمد اظہر ، محمد رمضان ، ندیم عباس اقوام رند سے اسلحہ آتشی بندوق 12بور اور پسٹل 30بور بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے جبکہ ملزمان نے تفتیش کے دوران گھریلو وارداتوں کے دوران موٹر سائیکل و دیگر چوری شدہ سامان جو بیچ کھایا تھا کی ریکوری کی صورت 1 لاکھ 85 ہزار روپے کی برآمدگی دے دی ہے جو کہ آج متاثرین عبداللہ اشرف کو ریکوری کی صورت میں 1 لاکھ روپے نقد ، محمد اسماعیل کو 50 ہزار روپے نقد اور عبدالرحمن کو 35 ہزار روپے نقد لوٹا دئیے گئے ہیں جبکہ چار موٹر سائیکل بھی ان کے مالکان صبیح اسلام ، محمد خالد ، ذیشان علی اور عابد قریشی کے حوالے کئے گئے ہیں ۔جبکہ پندرہ موٹرسائیکلیں ابھی شناخت کے مرحلہ میں ہیں جنہیں جلد ورثاء حوالے کیا جائے گا جس سے نہ صرف عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے بلکہ مذکورہ اہلکاروں کی کارکردگی سے محکمہ پولیس کے وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ اس سلسلہ میں اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات دئیے جا رہے ہیں جبکہ تعریفی اسناد و دیگر انعام کے لئے ڈی پی او ذیشان اصغر صاحب کو سفارش کی جا رہی ہے ۔ تھانہ ظاہر پیر سمیت خانپور سرکل کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کو سلسلہ جاری رہے گا جس سے وقتاً فوقتاً میڈیا اور عوام کو آگاہ کیا جاتا رہے گا ۔ پولیس پوری طرح چوکس ہے اور شب روز اپنے پیشہ ورانہ امور پوری ذمہ داری سے ادا کر رہی ہے اس سلسلہ میں عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے گرد و پیش میں نظر رکھیں جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی اطلاع مقامی پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کر کے جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور عوام الناس کی جان مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ پولیس مفرو ملزمان کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے اور انہیں ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ علاوہ ازیں تھانہ ظاہرپیر پولیس نے ماہ اکتوبر اورنومبر میں ضلع بھر کے تھانوں میں سے سب سے زیادہ مجر مان اشتھاری گرفتار کرکے تاحال اعلیٰ کارکردگی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔ تھانہ ظاہرپیر پولیس نے محرم الحرام اور عید میلادالنبی ﷺ کی ڈیوٹیز احس ظریقہ سے سرانجام دیں۔ جو کہ قابل تحسین ہے۔ گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران ایک خطرناک ملزم سے ایک عدد کلاشن کوف اور متعدد گولیاں بھی برآمد کیں جوکہ موجودہ تھانہ ظاہرپیر پولیس ٹیم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا عکاس ہے۔

Thursday, December 15, 2016